کچے کے علاقوں میں واگزار کرائی گئی 2 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات لگانے کی 500 ملین روپے کا منصوبہ

 کچے کے علاقوں میں واگزار کرائی گئی 2 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات لگانے کی 500 ملین روپے کا منصوبہ بنایا جائے۔سید نا صر حسین شاہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سو شل فا ر یسٹری اربن فا ریسٹ اور بہمن بائیوڈائیورسٹی پارک لا ڑ کا نہ کو اولین ترجیح دی جائے۔صوبا ئی وزیر جنگلا ت صوبا ئی وزیر نے ملیر میں تھڈو ڈیم کے مقا م پر کامیابی کے ساتھ زیتون کے درخت لگانے کے اقدا م کو سرا ہا کرا چی 31مئی ۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت و جنگلا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں واگزار کرائی گئی 2 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات لگانے کی 500 ملین روپے کا منصوبہ بنایا جائے، صوبے میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سو شل فا ر یسٹری اربن فا ریسٹ اور بہمن بائیوڈائیورسٹی پارک لا ڑ کا نہ کو اولین ترجیح دی جائے۔یہ ہدایا ت صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ جنگلات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کے جا ئزہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے دیں ۔اجلاس میں سیکریٹری جنگلات ڈاکٹر جمیل میندھرو، ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز نظامانی، چیف کنزرویٹر جاوید مہر و دیگر نے شرکت کی۔ انہو ں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ویژن کے تحت مینگروز، اربن فاریسٹ ، فارم فاریسٹری کو فروغ دینا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ریجنل سطح پر فا ر یسٹ کی تر قیا تی اسکیمیں تیا ر کی جا ئیں اور جا ری تر قیا تی منصو بو ں کو جلد سے جلد مکمل کیا جا ئے ۔ کچے اور پکے کے علاقوں میں محکمہ جنگلات کی زمین کو دوبارہ قبضہ سے محفوظ رکھنے کے لئے مو ¿ثر سرویلنس نظام وضع کیا جائے۔ ریجنل سطح پر فاریسٹ کی اسکیمیں تیار کی جائیں۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ لیا ر ی ندی اور دیگر شہر و ں میں قا ئم اربن فا ریسٹ کو وسعت دی جا ئے اور آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ار بن فا ر یسٹ کی با قا عدہ اسکیمیں شامل کی جا ئیں ۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے سوشل فارسٹری کراچی کی جا نب سے ملیر میں تھڈو ڈیم کے مقا م پر کامیابی کے ساتھ زیتون کے درخت لگانے کے اقدا م کو سرا ہا۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 533۔۔۔ایف ایچ بی