سندھ میں زرعی پانی کا بحران اور قیمتی فصلوں کو اربوں روپے کا نقصان،

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں زرعی پانی کا بحران اور قیمتی فصلوں کو اربوں روپے کا نقصان، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر سندھ کا پانی بند کیا جارہا ہے۔ نااہل حکمراں سندھ کو بنجر کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے غریب کسانوں اور کاشتکاروں کا مقدمہ لڑنا اچھی طرح جانتی ہے سندھ کو بنجر کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم غریب کسانوں کی زمینیں بنجر نہیں ہونے دینگے سلیکٹیڈ حکومت کو سندھ کے جائز پانی کا حصہ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم ارسا کے غیر آئینی اقدام پر خاموش نہیں رہ سکتے سندھ میں پانی کی قلت پر سندھ اسمبلی کی تمام جماعتیں یک آواز ہیں لیکن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوششوں میں مصروف ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کے بعض نااہل کارندے حقیقت سے ناآشنا ہیں سندھ دھرتی کا کھانے والے دھرتی کا دشمن ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں تاریخ ایسے ناعاقبت اندیش اور دھرتی کو دھوکہ دینے والوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔