ایف آئی اے نے اسدطور کو 4 جون کو طلب کرلیا


ایف آئی اے نے اسدطور کو 4 جون کو طلب کرلیا
—–
ایف آئی اے نے اسدطور کو 4 جون کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی انسپکٹر شمائلہ سعید کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسد طور کو انکوائری نمبر 650/2021 کے سلسلے میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے چار جون کی صبح گیارہ بجے ایف آئی اے کے راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ۔نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اگر تعاون نہ کیا گیا تو آپ کے خلاف دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔