اعجاز اسلم کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے پسندیدہ اور بہترین کھانے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کھانے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جو انہیں اتنا پسند ہے کہ وہ کبھی بھی اور کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔
اس ویڈیو پر کیپشن میں لکھا ہوا نظر آرہا ہے کہ ’کوٹیج چیز اور انڈا بہترین مجموعہ ہے۔‘

اعجاز اسلم نے اپنے کھانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین سے سوال کیا کہ ’اور کوئی بھی ہے جو یہ کسی بھی وقت کھا سکتا ہو اور اسے بھی یہ کھانا پسند ہو؟‘
واضح رہے کہ اعجاز اسلم کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اپنے کھانے پینے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

اعجاز اسلم سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اکثر صحت مند کھانوں اور ورک آؤٹ سے متعلق مفید اور منفرد مشورے دیتے رہتے ہیں، جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔