پی آئی اے ٹاؤن شپ کراچی میں فلیٹوں کی حالت زار… کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے

کراچی میں واقع پی آئی اے ٹاوٴن شپ کے فلیٹوں کی حالت زار  انتہائی ابتر ہے،کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔فلیٹوں کی دیواریں اور چھتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام ضرورت ہے لیکن پی آئی اے کے متعلقہ افسران خواب غفلت کی گہری نیند سو رہے ہیں انہیں ہوش نہیں ہے کہ پی آئی اے کے فلیٹوں میں لوگ کس حال میں رہ رہے ہیں اور وہاں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ٹاؤن شپ میں بلاک بی 26 میں فلیٹ نمبر 430 کی تصویریں وہاں کی حالت کا منظر پیش کر رہی ہیں دیواروں سے پانی ٹپک رہا ہے دیواریں بوسیدہ حالت میں کھڑی ہیں کسی بھی وقت گر سکتی ہیں ۔ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں، اعلیٰ حکام کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں