ڈیفنس سے اغوا کی گئی بسمہ مقامی ریسٹورنٹ کے مالک کی بیٹی ہے

ڈیفنس کے علاقے سے مسلح افراد نے جس نوجوان لڑکی بسمہ کو اغوا کیا وہ کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ کے مالک کی بیٹی ہے اسے ڈیفنس کے علاقے میں جہاں سے اغوا کیا گیا وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی رہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اغوا کی گئی بسمہ کراچی کے مشہور ریسٹورنٹ شان مغلیہ کے مالک سلیم کریم کی صاحبزادی ہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کو حل کرنے کے لئے بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ بسمہ کو بحفاظت بازیاب کرایا جاسکے ذرائع کے مطابق بسمہ کے ٹیلیفون کالز کے ریکارڈ اور دوستوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔


سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کاروں اور گاڑی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔اس واردات کے بعد ڈیفنس کے رہائشی علاقے میں لوگ خوفزدہ ہوئے ہیں اور رات کے وقت نقل و حرکت میں محتاط رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے لئے بسمہ کی بازیابی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اب تک حاصل ہونے والی اہم معلومات کے نتیجے میں توقع کی جارہی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کو جلد حل کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں