شاہد آفریدی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملتی ہے۔اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی اپڈیٹس، فارن ریزروز سر پلس، جی ڈی پی کا مثبت گروتھ ریٹ اور باقی اعداد و شمار بھی کافی حوصلہ افزا ہیں۔
اپنے پیغام کے آخر میں شاہد آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دے رہے تھے