شہر میں جرائم پیشہ افراد کی وارداتوں میں اضافہ ڈیفنس سے نوجوان لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

شہر میں جرائم پیشہ افراد کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار چھینا جھپٹی اور اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان کے واقعات بھی شروع ہوگئے خیابان راحت اسٹریٹ کی رہائشی خاتون بسمہ  کو مسلح افراد  نےگن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اور اپنی گاڑی میں زبردستی ڈال کر لے گئے ۔ بسمہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ دن دو بجے کے قریب چائے والا ہوٹل کے قریب سے واپس گھر آ رہی تھی جب اسے  پیچھے آنے  والے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا ۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے جس کی مدد سے اغوا کرنے والوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہریوں کو محتاط رہنے اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ہر سال عید سے پہلے رمضان المبارک کے مہینے میں بعض گروہ اس قسم کی جرائم کی وارداتیں کرتے ہیں۔