پاکستانی قیدیوں کی رہائ کے سلسلے مین کام تیزی سے جاری ہے


جدہ ( امیر محمد خان سے )وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائ کے سلسلے مین کام تیزی سے جاری ہے۔ قیدیون پر جرمانوں کے حوالے سے امید ہے سحساس پروگرام سے فنڈز مہیا کئے جائنگے یہ بات سعودی عرب مین سفیر پاکستان جنرل (ر) بلال اکبر نے جدہ مین پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا دیگر امور کے علاوہ قیدیون کی رہائ کا معاملہ آئندہ سپریم کونسل کے اجلاس میں اہم۔ایجنڈہ ہوگا ۔سفیر پاکستان نے کہا کہ وہ پاکستانی جو سعودی عرب سے ویکسن لگواکر گئے اور فلائٹس پر پابندی کی وجہ سے واپس آنے کی مسکلات کا شکار ہین یہ مسئلہ سعودی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ملازمتوں پر واپس آسکین سفیر پاکستان نے کہا وزیر اعظم کی ہدائت کے مطابق سعودی عرب مین سفارت خسنہ اور قونصل خانہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل۔کے حل میں نہیایت تندہی سے کام کررہا کررہا ہے ۔سفارت خانے اور قونصل خانے مین تعنیات اسٹاف کو ہدیات دی گئ ہے کہ کمیونٹی کی شکایات آنے پر انکے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔پاکستانیوں کے دستاویزی معاملات کو بھی حل کیا جائے گا اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے سفیر پاکستان کو قونصل خانے آمد پر خوش آمدید کہا