بھارتی اداکار عامر خان اور انوشکا شرما کی مشہور فلم PK سندھی کہانی پاچی Paachi کو چرا کر بنائی گئی تھی

پانچ سال کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے مشہور اداکار عامر خان اور انوشکا شرما کی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی فلم پی کے PK درحقیقت ایک سندھی کہانی پاچی کو چوری کر کے بنائی گئی تھی ۔عامر خان اور انوشکا کی مشہور فلم پی کے 2014 میں ریلیز کی گئی جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور بے پناہ پسند کی گئی جس پر بھارت میں کچھ تنازعات بھی پیدا ہوئے۔
پی کے فلم میں جو کہانی پیش کی گئی 1999 میں سندھی کتاب میں چھپنے والی کہانی Paachi کو چوری کر کے بنائی گئی تھی یہ کہانی مشتاق بھرگڑی نے لکھی تھی لیکن اسے بھارتی رائٹر ابھیجیت جوشی نے اپنے نام سے فلم پی کے کے لیے لکھا اور راج کمار ہیرانی نے فلم کو ڈائریکٹ کیا۔


اب سوشل میڈیا پر اس فلم کی کہانی کے اصل پس منظر کو پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کیسے یہ کہانی انیس سو ننانوے میں ایک سندھی رائٹر نے لکھی تھی جو اسی سال چھپ بھی گئی تھی اور پندرہ سال بعد اسے بھارتی فلمسازوں نے اپنے نام کے ساتھ تیار کرکے اصل رائٹر کو اس کے کریڈٹ سے محروم کردیا اگر یہ کاپی رائٹ کے تحت ایکشن لیا جائے تو سندھی رائٹر مشتاق برگڑی کو اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔
ویسے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہماری کہانی چوری کی گئی ہے بھارتی فلمساز اس کام کے ماہر ہیں وہ پاکستان اور دیگر ملکوں کی کہانیاں چوری کرتے رہتے ہیں اور انہیں اپنے نام سے پیش کرنے میں ذرا بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے۔