حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے اسلام الدین شیخ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی

کراچی –  حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے اتوار کی شام پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ، دو روز قبل اسلام الدین شیخ کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی کی اور دو اسٹنٹ ڈالے تھے ۔ پیر پگارا نے اسلام الدین شیخ سے ان کی مزاج پرسی کی اور جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے ایم این اے نعمان شیخ اور میئر سکھر ارسلان شیخ بھی موجود تھے ۔ بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دوسرے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں