چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق چھوٹے اور آخر کے آبادگاروں کو پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، سید ناصرحسین شاہ

وزیرِ آبپاشی سندھ سیدناصرحسین شاہ کا وارہ کینال، ایف بی بند، میروخان ریگولیٹرز، ہیردین ڈرین، سیف اللہ مگسی کینال اور شہدادکوٹ برانچ ریگولیٹر سسٹم کادورہ، سیدناصرحسین شاہ نے بوھڑ موری کے مقام پر بھل صفائی کا معائنہ کیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ سیدناصرحسین شاہ نے گڑھی شاخ ریگولیٹر کا بھی دورہ کیا ۔ گڑھی شاخ کے مقام پر سیدناصرحسین شاہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئ اورمقامی آبادگاروں سے ملاقات کی اس موقع پر سیدناصرحسین شاہ نے آبادگاروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایت کے مطابق چھوٹے اور آخر کے آبادگاروں کو پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انکا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے احکامات کو جلد پورا کرکےآبادگاروں کو پانی فراہم کیاجائے گا۔ سیدناصرحسین شاہ نے مذیدکہاکہ پانی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی تاکہ تمام آبادگاروں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔




اپنا تبصرہ بھیجیں