سینئر صحافی کامران جاوید کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اہم شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت

سینئر صحافی کامران جاوید کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ فردوس مسجد مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 کراچی میں اتوار کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور اتوار کی صبح مقامی ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا ۔نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں صحافیوں رشتہ داروں اہل علاقہ سمیت سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔کامران جاوید کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور نوائے وقت کے نیوز ایڈیٹر ہیں ان کی والدہ کے انتقال پر سرگرداں سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی اور کامران جاوید سمیت تمام لواحقین کے لئے صبر جمیل  کی دعا کی۔نماز جنازہ میں پاکستان تحریک استقلال کے صدر رحمت خان وردگ،۔نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر امین یوسف سینئر صحافی حاجی احمد مجاہد ،نعمت بخاری ،سالک مجید،۔قیوم مجاہد اور دیگر شخصیات شامل تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں