جامعہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،آن لائن کلاسز متاثر


جامعہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،آن لائن کلاسز متاثر
*دفتری امور بھی ٹھپ ،لیب میں کروڑوں کے کیمیکلز ودیگر سامان تباہ

جامعہ کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ھوگیا ہے روزانہ 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس کے باعث لیب میں کروڑوں روپے مالیت کے کیمیکلز اور دیگر سامان خراب ہوچکے ہیں۔اورجامعہ کو تعلیمی نقصانات کے ساتھ مالی نقصانات بھی اٹھاناپڑ رہاہے آن لائن کلاسز بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔سمسٹر امتحانات سے قبل کورسز کی تکمیل مشکل ہوگئی۔جامعہ کراچی کو تعلیمی و تحقیقی ادارے کی وجہ سے کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا
جامعہ کراچی میں اس وقت اوسطاً ایک دن میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارھی ھے۔