حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل سے 4.9 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا، بجلی کے تعطل سے واٹربورڈ کا نظام فراہمی آب متاثر ہورہا ہے

 ترجمان واٹر کا کہنا  ہے کہ واٹربورڈ کے اہم ترین نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں بار بار تعطل سے پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے، واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کی میٹنگ میں واٹربورڈ کے مرکزی دھابیجی، گھارو، پپری، این ای کے اورحب پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا،اس کے باوجود این ای کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہورہی ہے، اتوار کو بجلی معطل ہونے کے باعث این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے 5 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جاسکا۔ حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل سے 4.9 ملین گیلن پانی کم فراہم کیاگیا۔ بجلی کے تعطل سے واٹربورڈ کا نظام فراہمی آب متاثر ہورہا ہے،  ڈسٹرکٹ ویسٹ خصوصاً بلدیہ ٹاؤن اور سینٹرل کے علاقے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں