عمران اشرف نے ٹوئٹر پر اہم سنگِ میل عبور کرلیا

باصلاحیت اداکار عمران اشرف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ ویریفائیڈ یعنی تصدیق شدہ کروالیا۔

انہوں نے ٹوئٹر کی جانب سے اکاؤنٹ کو تصدیق کیے جانے کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا۔
اداکار کو سوشل میڈیا پر یہ اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے جس کا وہ شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا تھا، اس سےقبل نومبر2017 میں اسےتنقید کےباعث بند کردیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق چیک مارک کےساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ، اکاؤنٹ کےدرست ہونے کو ظاہر کرے گا۔

درست تصدیق کےلیےاکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوتا ہے، ساتھ ہی ٹوئٹر نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر 6 ماہ کے دوران، ایکٹو رہا ہو۔