سندھ میں نئے پولیس قانون بنانے کا معاملہ

حکومت اور اپوزیشن کی چار روزہ سلیکٹ کمیٹی میں بیٹھک ناکام ،  اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہچار روز تک سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی مگر منٹس تاحال نہیں دیئے گئے۔ سلیکٹ کمیٹی کے منٹس نہ ملنے پر تشویش ، حکومت کی نیت پر شق ہے۔  اپوزیشن جماعتوں نے آج دوپہر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، سندھ حکومت2002 پولیس قانون کی بگڑی شکل 2011 نافد کرنا چاہتی ہے ۔ ہم کسی صورت بھی پولیس کے اختیارات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔  اگر پولیس بل اپوزیشن کی مرضی کے خلاف آیا تو عدالت جائیں گے ، حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ، بہتر پولیسنگ کے لئے پولیس کو بااختیار کرنا ہوگا ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں