گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 کو سیل کردیا گیا ہے

بلوچستان حکومت نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کیمیائی مواد سے بھرے جہاز سے متعلق انکوائری کاحکم دےدیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل لسبیلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کمیٹی جائزہ لےگی کہ خطرناک کیمیکل والےجہاز کولنگرانداز ہونےکی اجازت کس نے دی۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ یہ بھی انکوائری کریں گےکہ پاکستانی حدودمیں جہازکیسےداخل ہوا،شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز لنگرانداز ہونےکاحکومت اور مقامی انتظامیہ کوعلم نہیں تھا۔ دوسری جانب ادارہ ماحولیات بلوچستان کی جانب سے جہاز توڑے جانےکا کام روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب خطرناک کیمیائی مواد سے بحری جہازکی خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد محکمہ ماحولیات بلوچستان نے پلاٹ نمبر 60 کو سیل کردیا جبکہ مبینہ مرکری سلج کو ٹیسٹنگ کے لیے کرا چی کی تین لیبارٹریز کو بھیجوادیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان عمران سعید کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 کو سیل کردیا گیا ہے۔ جہاز میں موجود مبینہ مرکری سلج کو ٹیسٹنگ کے لیے کراچی کی تین لیبارٹریز کو بھیجوادیا گیا ٹیسٹنگ کا مقصد یہ جانناہے کہ سلج میں مرکری کی مقدار بین الاقوامی مقررہ مقدار سے زائد تو نہیں ۔ رپورٹ آنے تک پلاٹ نمبر 60 کو جہاز کی کٹائی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لئے بند رکھا جائے گا۔

https://jang.com.pk/news/932631?_ga=2.126523149.105700089.1622035011-622269158.1622035007