پاکستان پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہونا چاہیے بلکہ خود حکومت کے خلاف تحریک چلائیں

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض میں کے انفارمیشن سیکرٹری شریف بلوچ بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہونا چاہیے بلکہ خود حکومت کے خلاف تحریک چلائیں اس سے پارٹی اور پارٹی ورکر بھی متحرک ہوں گے جس سے پارٹی مزید مضبوط و مستحکم ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں تحصیل سطح تک عام لوگوں اور تنظیموں سے رابطے بڑھائیں پی ڈی ایم تو یہ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت ضائع کریں اور بات بات پر شوکاز نوٹس دیتے رہیں پیپلزپارٹی میں جو لوگ یہ باور کراتے ہیں کہ پارٹی پنجاب میں نہیں اٹھ سکتی میں انہیں یاد دلاوں کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو کی شھادت کے بعد جب شھید رانی پاکستان واپس آئی تھی تو اس وقت بھی پارٹی اٹھی تھی اور جب دوسری بار شھید بی بی مشرف مارشلا کے دور میں جب واپس آئیں تو اس وقت بڑے بڑے جلسے جلوس پنجاب میں ہوئے تھے جب اس وقت پنجاب میں پارٹی اٹھی تھی تو اب بھی اٹھے گی بس جیالے اور ورکر اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب چیئرمین ہمیں بلائے اور ہم لبیک کہتے ہوئے پورے پنجاب سے نکل آئیں پیپلزپارٹی پنجاب کے جیالے یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ ن لیگ کے ساتھ چلیں چیئرمین کو چاہیئے کہ وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں جیالے ہر قدم پر اپنے چیئرمین کے شانہ بشانہ کھڑے ھونگے