ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سمیت پاکستان بھر سے دہشتگردی کا قلعہ قمعہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں سندھ میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے وفاق اور سندھ ملکر کام کرینگے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے وفاقی حکومت اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کے تمام اداروں کی بھی خدمات حاصل کی جائینگی رینجرز جو سندھ میں پہلے سے موجود ہے کہ خدمات بھی بروئے کار لائی جائینگی انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات قائم کررہے ہیں ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکوؤں کے مقدمات کی عدالتوں میں خصوصی طور پر پیروی کی جائیگی عدالتوں سے درخواست کرینگے کہ دہشتگردوں کے مقدمات کو ترجیحات میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح سندھ کو ہر صورت امن کا گہوارہ بنائینگے۔ سندھ حکومت خصوصا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کمیٹیڈ ہیں پارٹی قیادت کی خصوصی ہدایات ہیں کہ امن وامان کے سلسلے میں تمام اقدامات اُٹھائے جائیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ خود شکارپور گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔