دارلحکومت ریاض میں سعودی بزنس مین ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن المھیدب اور واجد قادری کی طرف سے عید مِلن عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا


ریاض ( ناظم علی عطاری ) دارلحکومت ریاض میں سعودی بزنس مین ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن المھیدب اور واجد قادری کی طرف سے عید مِلن عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریڈ سیکشن ،سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر اظہر علی ڈاہر بطور مہمان خصوصی سمیت ریاض کے صحافیوں نے شرکت کی
عشائیہ تقریب سے ٹریڈ سیکشن، سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر اظہر علی ڈاہر کا کہنا تھا کہ
دیوان ریسٹورنٹ نا صرف ریاض شہر بلکہ مملکت میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے لذیذ اور عمدہ پاکستانی دیسی کھانے کے حوالے سے ایک نیا اضافہ ہے۔ جس کو تارکین وطن خوب انجوائے کریں گے۔
اظہر علی ڈاہر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں برادر ملکوں کے نا صرف تاریخی بلکہ تجارتی تعلقات بھی ہیں اور سعودی عرب بزنس کے حوالے سے ایک اچھی مارکیٹ ہے۔ یہاں پاکستانی فوڈز سمیت دیگر مصنوعات کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے.
دیوان ریسٹورنٹ کے مالک ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن المھیدب نے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام کے دل میں پاکستانیوں کی بہت عزت و احترام ہے اور میرا یہ ریسٹورنٹ بنانے کا مقصد بھی پاکستانی کمیونٹی کے لیے عمدہ اور لذیذ دیسی کھانوں کو مارکیٹ میں متعارف کروانا ہے تاکہ ناصرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ سعودی سمیت دیگر کمیونٹی کے لوگ بھی پاکستانی کھانوں کا لطف اٹھاسکیں اور یہ ریسٹورنٹ دونوں برادر ممالک کے درمیان نا صرف پاکستانی کھانوں ، بلکہ پاکستانی ثقافت اور دو طرفہ تجارت اور تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی خوش آئند ہوگا۔دیوان ریسٹورنٹ کے مینجر واجد قادری نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ اچھے معیاری اور لذیذ کھانے پیش کیے جائیں تاکہ دیار غیر میں پاکستان کی ثقافت بہتر طریقے سے اجاگر ہو سکے
عشائیہ سے مبشر انوار ، محمد غزالی ، عابد شعمون چاند ، امتیاز احمد ، وسیم خان ، طاہر امین ، میاں طارق ، خرم خان ، ملک ندیم شیر اعوان ، اور دیگر نے بھی دیوان ریسٹورنٹ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دیوان ریسٹورنٹ کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ریاض شہر میں پاکستانی دیسی کھانوں میں ایک عمدہ اضافہ قرار دیا