“پنڈی بوائز” کا لاہور کراچی امن مشن

“پنڈی بوائز” کا لاہور کراچی امن مشن
چودھری نثار علی خان اور شیخ رشید احمد راولپنڈی کے مقیم اور پنڈی والوں کے قریب
چودھری نثار پنجاب اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر، افہام و تفہیم کی پالیسی کس کیلئے؟
شیخ رشید احمد کے “کراچی امن مشن” کے محرکات اور مقاصد کیا ہیں؟
——————-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز بھی شریک

ملاقات میں مشیر قانون ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک

پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

2007 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کلیئر کروایا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

پورا سندھ گڈو سے کوٹڑی بیراج تک کچا ایریا ہے، صرف 5/6 کلومیٹرز کا گھنا جنگل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کشمور سہ رخی بارڈر کا شہر ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بارڈرز کو آپس میں ملاتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ دریا میں پانی آنے سے راستہ بند کردیتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

23 مئی کو پولیس نے آٹھ مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، وزیراعلیٰ سندھ

اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ

حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ

میڈیا نے یہ مسئلہ اچھالا، جس طرح ڈیرا غازی خان میں لڈی گینگ نے غریب لوگوں کو قتل کرکے وڈیو جاری کی، وزیراعلیٰ سندھ

آپ وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا شیخ رشید سے مکالمہ

ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرے گی، شیخ رشید

رینجرز حاضر ہے ،جب چاہے سندھ حکومت انکی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے، شیخ رشید

کچھ حساس سازوسامان چاہئے، انکا بندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ان سازوسامان کی حاصلات میں وزارت داخلہ مدد کرے، وزیراعلیٰ سندھ

امن و امان سندھ حکومت کی ذمیداری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

ہم جلد کچے کے ایریا کو ڈاکؤوں سے صفایا کردیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے کیسز درج کرائے جائیں، شیخ رشید