وسیم اکرم نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بالر وسیم اکرم نے آئیسولیشن میں بہترین وقت گزاری کیلئے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد سے قبل وہ اپنا قرنطینہ کا وقت پورا کررہے ہیں۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ ان کے قرنطینہ کے تین روز مکمل ہوگئے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ اس آئیسولیشن کے اوقات میں انہوں نے نیٹفلکس اور پرائم کیبل پر موجود تمام تر مواد دیکھ لیا ہے۔
ان کے ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ آئیسولیشن سے تنگ آگئے ہیں ایسے میں انہوں نے اہلیہ اور اپنی ٹیم ’کراچی کنگز‘ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے آئیسولیشن میں وقت گزاری کیلئے مشورہ مانگا۔

وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے مشورے دینے کا تانتا بندھ گیا ہے۔