یونیورسٹیز اور بورڈز میں کیا ہو رہا ہے ؟ پالیسی ساز شخصیات کو بریفنگ پر اہم فیصلے ؟

یونیورسٹیز اور بورڈز میں کیا ہو رہا ہے ؟ پالیسی ساز شخصیات کو بریفنگ پر اہم فیصلے ؟

ملک کی اہم درس گاہوں اور تعلیمی بورڈز میں کیا ہو رہا ہے ۔وہاں کے فیصلوں کی ضرورت ہے اور کون سے اہم فیصلے التوا کا شکار ہیں حالیہ دنوں میں اس حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے پالیسی ساز شخصیات کو بریفنگ دی گئی جس کے بعد کچھ اہم فیصلے سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ اہم فیصلوں کا انتظار ہے ۔ہائے ایک جائزہ لیتے ہیں کہ کہاں کیا ہو رہا ہے ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اختیارات کے ناجائز استعمال،مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کی الزامات کے تحت تحقیقات مکمل ہونےاور الزامات درست ثابت ہونے پروویمن ینورسٹی صوابی اور سوات نیورسٹی کے وائس چانسلر ز کو ان کے عہدوں سے ہٹاکر جبری رخصت پر بھیج دیاگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیاہے،صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوابی یونیورسٹی میں اختیارات کے ناجائز استعمال ،غیرقانونی تقرریوں کی شکایات کا نوٹس لے کروویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے دوران گورنر انسپکشن ٹیم کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے گورنر انسپکشن ٹیم کے سامنے یونیورسٹی میں سندھ سےتعلق رکھنے والے اپنے قریبی عزیز ،دوستوں اور ان کے رشتہ داروں کی غیر قانونی تقرریوں، 23ملازمین مین سے 21ملازمین د وسرے صوبوں سے بھرتی کرنے ،تین ملازمین کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس بھرتی کرنے ،بعض فکسڈ تنخوا ہ لینے والے ملازمین کو غیرقانونی مراعات دینے ،اسلام آباد میں 75ہزار روپے ماہانہ کرائے پر فلیٹ حاصل کرنے کے علاوہ لاکھوں روپے کی فرنیچر خریدکر اسے ذاتی استعمال میں لانے سمیت بعض دیگرالزامات تسلیم کئے جس کے بعد گورنر نے صوبائی اور گورنر معائنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ پر ڈاکٹر جمال خان اور وویمن صوابی یونیورسٹی کی خاتون وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کو ان کے عہدوں سے ہٹا کران کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا جبکہ سوات یونیورسٹی کیلئے گورنر نے ڈین آف لائف سائنسز ڈاکٹرحسن شیر کو 2 سال کے لیے پرو وائس چانسلر سوات یونیورسٹی مقرر کردیا۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق گورنر وویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر کو عہدے ہٹانے کےبعد انہیں اپنے دفاع کو موقع دینے کے لئے جلد ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔ادھر وویمن یونیورسٹی صوابی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج صوابی یونیورسٹی برائے میل کے وائس چانسلر سید مکرم شاہ کو دے دیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخواکے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرافتخاراحمد کو انکے عہدے سے فارغ کردیا گیاہے۔
https://jang.com.pk/news/932178?_ga=2.154375992.105700089.1622035011-622269158.1622035007
————————-

کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں قائم تلاش کمیٹی نے بزریعہ زوم امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد 5 امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے جن میں پہلے نمبر پر آئی بی اے کراچی کے ڈاکٹر شاہد قریشی، کنیڈا میں مقیم ڈاکٹر اطہر عطاء، ڈاکٹر ظفر اللہ قریشی، جامعہ کراچی کے ڈاکٹر بلقیس گل اور آئی بی سی سی ایس جامعہ کراچی کے ڈاکٹر ظہیر شامل ہیں، یہ 5 نام اردو یونیورسٹی کی سینیٹ میں بھیجیے جائیں گے جہاں 3 ناموں کا انتخاب کر کے صدر مملکت کے پاس بھیجیں جائیں گے اور صدر مملکت ان ناموں میں سے ایک نام کی بطور وائس چانسلر اردو یونیورسٹی منظوری دیں گے، وائس چانسلر کے عہدے کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز دو روز تک جاری رہے اور 60 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا ان امیدواروں میں ڈاکٹر فتح محمد برفت، لاء یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی ڈاکٹر رخسار، ڈاکٹر احمد قادری، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، ڈاکٹر عارف زبیر ، ڈاکٹر روبینہ مشتاق، ڈاکٹر بلقیس گل، ڈاکٹر پیرزادہ جمال، ڈاکٹرشاہد قریشی، ڈاکٹر عارف کمال، ڈاکٹر قادر بخش، ڈاکٹر اطہر عطا، ڈاکٹر محمود رندھاوا، ڈاکٹر عرفان انجم مناوی، غلام کنبھر، ڈاکٹر خالد خان اور ماجد ممتاز شامل تھے ۔
https://jang.com.pk/news/932164?_ga=2.235536001.105700089.1622035011-622269158.1622035007
——————
وفاقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایت پر انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح نے طلباء کو بورڈ امتحانات میں سہولت اور آسانی کے لئے لرننگ پچ کے ساتھ ایم او یو سائن کرلیا، ایم او یو پر سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی ڈاکٹر غلام علی ملاح اور سی ای او لرننگ پچ سید وجاہت علی نے دستخط کئے، ڈاکٹر غلام علی ملاح کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال سے پر امید ہوں، یہ معاہدہ پاکستان میں نظام تعلیم کی طرف ایک اور قدم ہے، پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال اور بہترین ماحول کے ذریعے طلباء کو بورڈ امتحانات میں تیاری کی مدد ملے گی، طلباء کو آئی بی سی سی مائے انٹر اکیڈمی پر تیرہ ہزار سے زائد ایم سی کیوز دستیاب ہونگے۔
https://jang.com.pk/news/932161?_ga=2.154375992.105700089.1622035011-622269158.1622035007
———————-
سندھ کابینہ نے ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو BISE شہید بینظیرآباد کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں ویٹرنری یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، ان کی جگہ ایک موزوں ماہر تعلیم کو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔ کابینہ نے ڈاکٹر سعیدالدین کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی اور سید شرف علی شاہ کی بطور چیئرمین بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی تقرریوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے محکمہ یو اینڈ بی کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ سے کم از کم تین ماہ قبل فورم کو آگاہ کریں تاکہ انکی بھرتی کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ شروع کیا جاسکے۔سندھ کابینہ نے سید غلام مجتبیٰ شاہ چیئرمین BISE سکھر ‘برکت علی حیدری چیئرمین BISE میرپورخاص اور ڈاکٹر محمد میمن چیئرمین BIES حیدرآباد کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ محکمہ یو اینڈ بی کو ہدایت کی گئی کہ وہ عہدوں کی تشہیر کریں اور مسابقتی عمل کے ذریعے نئے چیئر مین کومقرر کریں
https://jang.com.pk/news/932169?_ga=2.130128911.105700089.1622035011-622269158.1622035007
——————-
سندھ زرعی یونیورسٹی کے تحت آوارہ کتوں میں تولیدی صلاحیت ختم کرنےکے منصوبے کا باضابطہ آغاز ہوگیا، وائس چانسلر نے جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹنڈوجام شہر اور اس سے متصل علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھتاب کم کرنے کیلئے ان میں تولیدی صلاحیت ختم کرنے والے منصوبے پر باضابطہ عملی کام شروع ہو گیاہے۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی ذاتی دلچسپی پر جامعہ کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کے سرجری ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وٹرینری ماہر ڈاکٹر احمد نواز تنیو کی زیرنگرانی کتوں میں تولیدی صلاحیت کے خاتمے کیلئے آپریشنز شروع کئے گئے ہیں اور منصوبہ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا اور سرجری ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کی کاوشوں اور بہترین کام پر ان کی تعریف کی ۔
https://jang.com.pk/news/932093?_ga=2.134798193.105700089.1622035011-622269158.1622035007
——————-

ایچ ای سی کی جانب سے ضرورت سے زائدلیپ ٹاپس کی خریداری کا انکشاف

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جا معات کے طلبا کیلئے ضرورت سے زائد سینکڑوںلیپ ٹاپس کی خریداری اور بعد ازاں طلبا میں تقسیم نہ کئے جانے کے باعث ان کی وارنٹی کی مدت گزر جانے سے قومی خزانے کو پندرہ کروڑ کا نقصان پہنچا ئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پرو جیکٹ مینجمنٹ ‘پرائم منسٹر ز لیب ٹاپ سکیم(فیز ٹو)کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن نے میسرز ہائر الیکٹریکل اپلائنس کا رپوریشن لمیٹڈ چائنا سے مراسلہ نمبر HEC/IT/PMNLS/PNYP/01/067 کے ذریعے دو لاکھ لیپ ٹاپس خریدے تھے، آڈٹ حکام کے مطابق ان دو لاکھ لیپ ٹاپس میں سے چو دہ کروڑ ساٹھ لاکھ مالیت کے دو ہزار سات سو چھیاسی لیپ ٹاپس دو ہزار اٹھارہ سے اب تک یونیوسٹیوں کے طلبا میںتقسیم نہیں کئے جا سکے ہیں، مزید براں، مذکورہ تمام لیپ ٹاپس کی ایک سال مدت کی وارنٹی بھی ختم ہو چکی ہے اور انتظامیہ نے نئے لیپ ٹاپس کی وارنٹی ختم ہونے کے حوالے سے کمپنی سے بھی رابطہ نہیں کیا، کیونکہ یہ لیپ ٹاپس ضرورت سے زیادہ خریدے گئے تھے اس لئے قومی خزانے کو اس خریداری اور وارنٹی ختم ہونے سے چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آڈٹ حکام نے معاملے پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف ایچ ای سی کی ناقص حکمت عملی اور لاپروائی کے باعث ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایچ ای سی حکام کا موقف تھا کہ مجموعی طور پر خریدے گئے دو لاکھ لیپ ٹاپس میں سے ابتدائی طور پر دس ہزار لیپ ٹاپس طلبا میں تقسیم نہیں کئے جا سکے تھے تاہم اس کی وجوہات کا انہیں علم نہیں ہے کہ کیوں مذکورہ لیپ ٹاپس تقسیم نہ کئے جا سکے، بعد ازاں ایچ ای سی نے تصدیق کی کہ آڈٹ حکام کی رپورٹ درست ہے۔ حکام نے ذمہ داران کا تعین کرنے اور قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-05-26/page-8/detail-8