بابر یوسفزئی نے راولپنڈی میں سردار یار محمد رند کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کے زخمی ھونے کی خبر کی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے  کہا ہے کہ راولپنڈی میں معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند کی گاڑی سے کوئی نوجوان زخمی نہیں ہوا اور کسی کو ٹکرلگنے کیویڈیو میں کہیں پر بھی معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند کو نہیں دیکھا جاسکتا. راولپنڈی پولیس نے بھی واقعے کی تردید کی ہے . سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند کی شخصیت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے. پروپیگنڈہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے.


اپنا تبصرہ بھیجیں