بلوچ کالونی تھانے کی پولیس موبائل میں موجود شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

پولیس اسٹیشن بلوچ کالونی کی موبائل میں ایک شخص پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس میں موبائل میں بیٹھا شخص بتا رہا ہے کہ پولیس نے اس پر تشدد کیا ہے اس کا سر پھاڑ دیا ہے اور اس کے سر سے خون بہہ رہا ہے اس کے جسم پر تشدد کیا گیا ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے اٹھا لیا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہم نے ان سے کا کیا بگاڑا ہے ان کی ہم سے کیا دشمنی ہے آئے روز ہم غریبوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔وہ شخص بتاتا ہے کہ چوکیدار کے ساتھ بیٹھا تھا تو اس کو اٹھا کر لیا ہیں اور اس کو کافی مارا پیٹا بھی ہے اس نے اپنا سر دکھایا


جسسے خون بہہ رہا تھا ۔ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں اور پولیس اہلکاروں کے سلوک اور روئیے پر سوالات اٹھا رہی اعلیٰ پولیس حکام کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور اگر کوئی قصوروار ہے تو اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا قانونی طریقہ موجود ہے قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئیں اور سوال ہونا چاہیے اگر کوئی بے گناہ ہے تو اس کے ساتھ اس طرح کے رویے رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور انکوائری ہونی چاہیے اور غلط کام کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے.

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=rlpt4nR10ZM[/embedyt]



اپنا تبصرہ بھیجیں