ظہور اور بلاول پاکستانی قوم کے دو ہیرو … جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں غیر ملکیوں کو بچایا

گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران تعینات سیکورٹی گارڈ نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو کافی دیر تک  مخصوص جگہ پر محدود رکھا اور غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ان سیکورٹی گارڈز کا نام ظہور اور بلاول ہے اب یہ قومی ہیرو بن چکے ہیں انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن غیرملکیوں پر آنچ نہیں آنے دی۔


ان بہادر سیکورٹی گارڈزکا تعلق سندھ کے علاقے ضلع بدین سے ہے اور یہ لاشاری قبیلے سے تعلق رکھتے تھے گزشتہ کچھ سالوں سے گوادر کے ہوٹل پی سی میں بطور سیکورٹی گارڈ فرائض انجام دے رہے تھے ۔بلاشبہ انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی جان کا تحفظ کیا ہے ۔ان دونوں بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام ہے۔ ایسے قومی ہیروز کو زندہ قومیں کبھی فراموش نہیں کرتی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں