ٹوکیو اولمپکس کیلئے جاپان میں سخت ترین انتظامات

ٹوکیو اولمپکس کے لیے جاپان میں سخت ترین انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے ہو رہا ہے جس کے لیے جاپان میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ایونٹ کو ملتوی کرنے کے لیے لاکھوں افراد نے پٹیشن فائل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کوویڈ کے پھیلتے ہوئے اثرات کی وجہ سے جاپان میں اولمپکس کروانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔

اس ایونٹ کے دوران دنیا بھر سے ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہوں گے، ہزاروں افراد کو کوویڈ سے محفوظ رکھنا ایک مشکل عمل ہے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کو محفوظ ترین بنانےکے لیے سخت ترین پروٹوکولز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جبکہ ٹوکیو، اوسکاکا سمیت بڑے شہروں میں بڑے پیمانے پر کوویڈ ویکسین سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ملٹری کی نگرانی میں ویکسین سینٹرز میں بڑی عمر کے ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ جاپان کی اب تک صرف دو فیصد آبادی کی ویکسین مکمل ہوئی ہے۔