چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق رہنما و اپنے دادا مرحوم حاکم علی زرداری کی برسی پر پیغام

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق رہنما و اپنے دادا مرحوم حاکم علی زرداری کی برسی پر پیغام

حاکم علی زرداری لبرل و ترقی پسند رہنما تھے، زندگی بھر جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے: بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے آمروں اور اقتدار پر غیرآئینی قبضہ کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی: بلاول بھٹو زرداری

جمہوریت کا ساتھ دینے کی پاداش میں انہیں ظلم، میڈیا ٹرائیل اور ناانصافیوں کے ایک طویل سلسلے کا سامنا کرنا پڑا: بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے چھوٹے صوبوں کے حقوق کی بات کی، اور قومی آہنگی کو فروغ دینے کا کوئی موقعا ہاتھ سے جانے نہ دیا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ملک میں آرٹ کے فروغ کے لیئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: بلاول بھٹو زرداری

دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری