کراچی میں لاک ڈاون کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔ طاہر ملک

کراچی میں لاک ڈاون کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔ طاہر ملک

ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی ملی بھگت سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ طاہر ملک

سندھ حکومت اور سندھ پولیس عوام کو عالمی وباء سے بچانے کے بجائے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ طاہر ملک

کراچی، 24مئی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاون کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے دکانداروں سے روزانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کر کے انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت دے رہی ہے۔ سندھ حکومت اور سندھ پولیس عوام کو عالمی وباء سے بچانے کے بجائے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئے دن کسی نئے قسم کے لاک ڈاون کا اعلان کرتی رہتی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی ملی بھگت سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت شہر میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف شہر میں لوگ تیزی سے کورونا کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں جگہ اور سہولیات کا فقدان بھی سامنے آنے لگا ہے۔ اس وقت سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ہوتے ہوئے سندھ کے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکتا۔ صوبائی حکومت کے وزراء سے لے کر ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں تک سب رشوت خوری اور کرپشن میں مصروف ہیں۔ ہم چیف جسٹس سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس لیں اور رشوت خوری میں ملوث افسرا ن کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیں۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ
—————————-
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کی کوئٹہ قمبرانی روڈ پر بم دھماکے کی شدید مذمت

افسوسناک واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ ہے۔ طاہر ملک

دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ طاہر ملک

ایک سازش کے تحت ملک کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ طاہر ملک

ہماری قوم نے ہمیشہ دھشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ طاہر ملک

صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ طاہر ملک

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ