کل سے رت 8 بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی

کل سے رت 8 بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی

* لوگوں کو غیرضروری گاڑیوں میں گھومنے سے روکیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیدی

* اگر کسی کو اسپتال یا کسی ضروری کام سے نکلنا ہو تو اسکو اجازت دی جائے

* پارکس کی لائیٹس مغرب کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

* عوام نے اگر تعاون کیا تو 2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے تو ہم بحالی کی طرف جا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
———————-
سندھ میں کورونا بڑھنےلگا ، 70فیصد کیسز صرف کراچی سے رپورٹ،بلوچستان میں بھی اضافہ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کمی،ملک میں 74اموات، 3084نئےکیسز، 536مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں24گھنٹوں کےدوران کورونا کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیےگئے جن میںسے 3ہزار84نئے کیسز سامنےآئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح4.96رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔این سی اوسی کا کہنا ہےکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 536مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے4800مریض زیر علاج ہیں۔ادھر سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11مریض جاں بحق ہو گئےاور 1529نئے کیسوں میں سے 1066کا تعلق کراچی سے ہے جو کہ70فیصد بنتا ہے،صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4920 ہوگئی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 599 مریض صحتیاب ہوئے ،صوبے میں فعال کیسز بھی تیزی سے بڑھ کر23114 ہوگئے، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک اور71وینٹی لیٹرز پر ہیں۔دوسری جانب کورونا ٹیسٹ کے لحاظ سے کراچی میںمثبت کیسز کی شرح 12اعشاریہ 2تک پہنچ گئی ہے۔ادھر بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میںآرہا ہے گزشتہ روز بھی 104نئے کیسز ریکارڈ ہوئے،تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پیشِ نظر کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی ٹرانسپورٹ بند کی گئی ہےتاہم پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈکی گئی، لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 ٹیسٹ ہوئے اور 914 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کوروناکے 12ہزار 987 ٹیسٹوں میں 314 مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 افراد کا انتقال ہوا جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔ادھر خیبر پختونخوا میںبھی کورونا کیسز اور اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز 400 نئے کیسز سامنےآئےجبکہ 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔