بھارتی سفارتی عملے میں کورونا کی تصدیق، قرنطینہ منتقل

دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے بارہ اہلکار اور ان کے اہلخانہ22مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے۔

بارہ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔ ایک اہلکار کی اہلیہ کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق این سی اوسی نے تمام اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت کردی ہے

ترجمان دفترخارجہ بھارتی ہائی کمیشن کے 12اہلکار اور ان کے اہل خانہ 22مئی کو واہگہ کے راستے پاکستان آئے۔ اس موقع پر کوویڈ سے متعلق ہیلتھ سیفٹی پروٹوکولزکا خیال رکھا گیاْ

تمام 12مسافروں کا پی سی آر نیگیٹو تھا۔ تاہم پاکستان پہنچنے پر ایک اہلکار کی اہلیہ پاکستانی حکام کی طرف سے کئے گئے ٹسٹ میں مثبت نکلی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرجوکہ متعلقہ فورم ہے اس نے کیس کا جائزہ لیا۔ این سی او سی نے تمام 12 اہلکاروں، ان کے اہل خانہ اور گاڑی کے ڈرائیورکو لازمی قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت کی۔

بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ این سی او سی کی فراہم کردہ گائیڈلائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے