ساڑھے تین سو سے زائد ڈکیتی،رہزنی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتائی مطلوب گینگ کے چار ارکان گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی ساڑھے تین سو سے زائد ڈکیتی،رہزنی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتائی مطلوب گینگ کے چار ارکان گرفتار،وارداتوں میں استحمال ہونے والااسلحہ برآمد کر لیا۔


رینجرز اور پولیس نے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کر کے ملزمان عبدالرزاق عرف بونا،محمد شمریز،محمد راشد عرف دودھ والااورعدیل عرف عادل کو گرفتار کیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا،دوران تفتیش ملزمان نے ساڑھے تین سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزمان نیو کراچی، گلشن معمار، سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے پر 2016 سے دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے لوٹتے رہے ہیں،ملزمان نے گلشن اقبال، واٹر پمپ، سپر ہائی وے،گلشن معمار اور نیو کراچی کے علاقے میں 300سے زائد چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا،ڈکیت گینگ نے مختلف مصنوعات کے سیلزمین کی 50 سے زائد گاڑیوں کو بھی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے،ملزمان کو بمعہ اسلحہ اورایمونیشن قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔