یو بی ایل میں تنظیمی اسٹاف کے سامنے مینیجر بے بس ۔ہیڈ آفس خاموش ۔کسٹمرز پریشان


اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بینکنگ کی دنیا میں بہترین سروس فراہم کرنے والے بینکوں میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا بھی ایک اچھا نام ہے اور اس کی بہتر سروس کی وجہ سے ہی پورے ملک میں کسٹمرز کی ایک بڑی تعداد اس بینک کی پرائیویٹائز یشن کے باوجود اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔بینک انتظامیہ میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد بینک ملازمین کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا دعوی کیا گیا اکثر برانچوں میں یہ تبدیلی اور بہتر رویہ نظر آیا لیکن کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شکایات میں زیادہ کمی نہیں آسکی۔ بینک ذرائع کے مطابق ماضی میں اس بینک میں ڈسٹرکٹ سینٹر میں موجود برانچوں میں ایک خاص سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے اسٹاف نے خود کو مستحکم کر لیا تھا اب وہ تنظیمیں بدل کر بھی مضبوط ہیں اور ان کے غلط رویہ کے باوجود ان کے سامنے مینیجر خاموش رہتے ہیں کسٹمر شکایت کرتے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔ہیڈ آفس میں بیٹھے ہوئے لوگ بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں ۔بینک کسٹمر صورتحال سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں اور دیگر بینکوں کا رخ کرنے لگے ہیں یو بی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ یا تو صورت حال سے بے خبر ہے یا جان بوجھ کر خاموش ہے ۔یہ سوال بھی اٹھایا جاتا رہا ہے کہ کیا یو بی ایل اے روٹیشن پالیسی موخر کر دی گئی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو کم ازکم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تو اس کا عملدرآمد نظر نہیں آتا ۔ایسا کیوں ہے اور اس حوالے سے کیا پالیسی ہے اس کا بہتر جواب تو یو بی ایل کے صدر اور ان کا سٹاف ہی دے سکتا ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ یو بی ایل کے کسٹمز اس وقت ناراض ہیں کیونکہ انہیں مطلوبہ ہماری سروسز کے حصول میں ناصرف مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے یہ صورتحال کسی بھی بینک کے کسٹمرز کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے ۔یو بی ایل کی کالی بھیڑیں اس عمدہ بینک کی خوبیوں پر حاوی ہو رہی ہیں اور یہ بات بینک کی ساکھ کے لیے اچھی نہیں ۔یقینی طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور بینک انتظامیہ کو خاموش آپریشن کر کے کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا صفایا کرنا چاہیے ۔
ناقص انتظامی صلاحیت اور نااہل اسٹاف ۔یہ بنیادی شکایات ہیں جو یو بی ایل کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہیں ۔یو بی ایل کے پرانے کسٹمرز حیران ہے کہ انتظامیہ کو کیا ہو گیا ہے بینک کو کس کی نظر لگ گئی ہے کیوں اس بینک کی خدمات دن بدن نیچے جا رہی ہے کسی کو اس بات کی پرواہ کیوں نہیں ہے ؟