کراچی پریس کلب میں صحافی دوستوں کا افطار ڈنر

کراچی پریس کلب یوں تو سارا سال رونقیں بکھیرتا رہتا ہے لیکن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یہاں نظر آنے والی رونق بےمثال ہوتی ہے ۔افطار کے موقع پر سرکردہ صحافی اکٹھے ہوتے ہیں اور پریس کلب کی افطاری کو انجوائے کرتے ہیں اکثر اوقات مہمان حضرات بھی پریس کلب تشریف لاتے ہیں سیاسی کاروباری سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پریس کلب میں رونق افروز ہوتے ہیں ۔پریس کلب میں کی نشستوں میں کھل کر ملکی سیاسی صورت حال معیشت کے مسائل سمیت آنے والے دنوں کے حوالے سے پیش گوئیوں پر بات چیت ہوتی ہے ۔ماحول انتہائی خوشگوار ہوتا ہے اور گپ شپ بھی یادگار رہتی ہے.


[supsystic-gallery id=108]

اپنا تبصرہ بھیجیں