ممتاز صنعتکار خلیل احمد نینی تال والا کے افطار ڈنر میں معززین شہر کی شرکت

پاکستان کے ممتاز صنعت کار خلیل احمد نینی تال والا کی جانب سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔پرتکلف افطار عشائیہ میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات نے ملکی سیاسی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو کی ۔افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے مختلف سیاسی خیالات اور نظریات کے حامل شخصیات آپس میں گھل مل گئے اور انہوں نے انتہائی خوشگوار موڈ میں حال احوال معلوم کیا ۔شرکا نے خلیل احمد نینی تال والا کی جانب سے معززین شہر کو یکجا کرنے پر سراہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.


[supsystic-gallery id=107]

اپنا تبصرہ بھیجیں