افطار کی رونقیں ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کے سنگ

ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ ڈاکٹرنجیب ۔ڈی ایس پی سید دلاور حسین اور ڈی ایس پی شعیب کے ہمراہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے افطار پارٹی کی ۔روزہ افطار کرنے سے پہلے خصوصی دعا مانگی گئی ۔یہ افطار کی رونق اور رمضان کی برکت ہے کہ سب افسران اور اہلکار ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کر رہے ہیں اور ایک ساتھ دعا میں شامل ہیں ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزے داروں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار اپنے گھر والوں سے دور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ڈیوٹیاں دیتے ہیں رمضان کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھ کر شہریوں کے لیے سہولت اور آسانی آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے یہ لوگ قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں.


اپنا تبصرہ بھیجیں