شاہد آفریدی کی بیٹی کی شاہین شاہ سے بات پکی ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔

ان سے عید کیلئے دیے گئے خصوصی انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ پچھلے دنوں آپ کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کیا وہ طے ہوگیا؟ کیا شاہین شاہ آفریدی آپ کے داماد بنیں گے؟
شاہد آفریدی نے پہلے تو الحمداللہ کہا اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں انشاءاللہ کہتے ہوئے اس نئے رشتے کی تصدیق کی۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے
انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں اور وہ بھی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کا ساتھ دیتے ہیں