دہشت گرد حملہ … گوادر پی سی ہوٹل سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا

 راولپنڈی – آئی ایس پی آر کٰے مطابق گوادر پی سی ہوٹل سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا، کلیئرنس آپریشن جاری،  آج شام تین دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل گوادرمیں گھسنےکی کوشش کی. پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر  نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں نے گوادر کے پی سی ہوٹل کو نشانہ بنایا. آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی گارڈزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا. سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرےمیں لے لیا ہے، جب کہ ہوٹل میں موجود تمام افرادکو بحفاظت نکال لیا گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو فورسز نے ایک جگہ پرمحدود کردیا ہے، کلیئرنس آپریشن جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں