خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سینٹرل لندن میں ماربل آرچ کے علاقے میں واقع حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف، اسحاق ڈار اور عابد شیر علی بھی موجود تھے۔

اس دوران دفتر میں نامعلوم افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی ہے، حسن نواز کے دفتر پر آنے والے افراد نے نواز شریف کے گارڈز سے بحث بھی کی۔

نواز شریف کے گارڈز نے پولیس بلائی تو چاروں افراد چلے گئے۔ لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد کا مقابلہ اس سوچ سے ہے، جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے اسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا حملہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں زبردستی غنڈوں کا گھس آنا قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نواز شریف کی حفاظت کی دعا کے ساتھ کہا ہے کہ حیرانی کی بات ہے نوازشریف خود لندن گئے اور واپس آنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب لندن کی سیکورٹی کی ذمہ داری مریم نواز اپنے سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں
https://jang.com.pk/news/929865
——————–
نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے
—————–
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف لندن حملے میں محفوظ رہے۔

لندن میں حسن نواز کے دفتر پر حملے سے متعلق بیان میں شہباز شریف نے اسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا حملہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں زبردستی غنڈوں کا گھس آنا قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ قائد نوازشریف اس سوچے سمجھے حملے میں محفوظ رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر نواز شریف پر حملےکی نیت سےدفتر میں گھس آنا لمحہ فکر ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ لندن کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔
————————

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ لندن دفتر حملے کے ذریعے میاں نواز شریف اور اہل خانہ کو ڈرانے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔

لاہور سے جاری بیان میں ن لیگ پنجاب کے صدر نے لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جو نواز شریف کے گھر اور اسپتال پر حملہ آور ہوچکے ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ یہ میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو ڈرانے کی ایک بھونڈی کوشش تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔