زرنیش خان کون ہے؟

 

کراچی کے معین خان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ایک خوبصورت اور چاق و چوبند لباس میں ملبوس خاتون کو دیکھنے والے حیران تھے کہ یہ کون لڑکی ہے اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں کیا کر رہی ہے؟ لیکن تمام ہی کھلاڑی اس کے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے اور وہ بھی بڑے خوشگوار موڈ میں سب کے ساتھ گپیں لگا رہی تھی۔ دراصل یہ ایک دوستانہ کرکٹ میچ تھا جس میں مختلف فنکار اپنی ٹیمیں بنا کر کھیلنے آئے تھے۔ ان فنکار کھلاڑیوں کے ساتھ خوبصورت لباس میں ملبوس گلیمرگرل درحقیقت اداکارہ زرنیش خان تھی جو کرکٹ میچ میں اپنے ساتھی فنکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے ہمراہ اسٹیڈیم آئی تھی زرنیش خان اس موقع پر بلاشبہ سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اس کی خوبصورتی اور پرکشش انداز کے سب معترف تھے۔