جیو ٹی وی کی مشہور مارننگ شو کی میزبان مس ہما شاہ نےآرٹس کونسل ویکسی نیشن سینٹر میں ٹیکہ لگوایا


جیو ٹی وی کی مشہور مارننگ شو کی میزبان مس ہما شاہ نےآرٹس کونسل ویکسی نیشن سینٹر میں ٹیکہ لگوایا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گزشتہ دو ماہ سے کورونا سے بچاؤکی ویکسین کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ملک کی معروف شخصیات ضیاء محی الدین، انور مقصود، اداکار جاوید شیخ، ہمایوں سعید، بہروز سبزواری، میوزیشن، ڈائریکٹر ، تھیٹر اداکار کے علاوہ ممبر اور ان کی فیملیز کو کورونا کی وباء سے بچاؤکے ٹیکے لگائے گئے،اب تک معروف ادیبوں اور فنکاروں سمیت 15ہزار سے زاہد لوگ کرونا سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
—————-
کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگے گی
تازہ ترینقومی خبریں21 مئی ، 2021
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسد عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکیسن لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

کورونا ویکسین لگوانے کیلئے اپنی باری کا انتظار کر رہا ہوں، اسد عمر

وفاقی وزیر نے کہا کہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔
———————–
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 15 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 908 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے آج بروز پیر وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17123 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7.3 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 15 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4869 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 3901272 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 304554 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 908 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 279188 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.3 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 20497 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 19610 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 862 مریض مختلف اسپتالوں اور 25 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 63 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 1248 کورونا وائرس کے کیسز میں565 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 234، کراچی وسطی میں 145، کراچی جنوبی میں 129، کورنگی میں 20، کراچی غربی میں 19 اور ملیر میں 18 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں206، سکھر میں 76، کشمور میں 57، دادو میں 39، مٹیاری میں 35، سجاول میں 30، میرپورخاص اور شکارپور میں 27-27، نوابشاہ میں 23، جیکب آباد میں 22، خیرپور اور ٹنڈو الہیار میں 21-21، ٹنڈو محمد خان میں 18، بدین اور جام شورو میں 15-15، گھوٹکی میں 12، لاڑکانہ میں 4، سانگھڑ میں 3، نوشہروفیروز اور عمرکوٹ میں ایک ایک مزید کیس سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام لازمی طور پر ایس او پیز پر علم کریں تاکہ عالمی وبا سے نجات حاصل کی جاسکے۔ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات کو اپنایا جائے۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ