اسلام الدین شیخ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد روبہ صحت ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر اسلام الدین شیخ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد اب روبصحت ہیں انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا فوری طبی امداد دی گئی ڈاکٹر کے مطابق اب ان کی صحت بہتر ہے۔ اسلام الدین شیخ کا شمار پاکستان کے تجربہ کار اور مشہور سیاستدانوں میں ہوتا ہے ان کا تعلق سکھر شہر سے ہے انہوں نے پاکستان کی سیاست کے کئی نشیب و فراز کو قریب سے دیکھا ہے اور اہم سیاسی رازوں کے امین ہیں ۔وہ ایک عرصے تک مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے ساتھ رہے۔


پھر فنکشنل لیگ سے راستہ جدا کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں آگئے ۔ان کا ایک بیٹا وفاقی وزیر اور دوسرا بیٹا میئر سکھر منتخب ہوئے۔انہوں نے اس کا بک صدر آصف علی زرداری سے قربت اوراعتماد حاصل کیا اور پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے کی وجہ سے باعتماد ٹھہرے۔پاکستان کی تقریبا سبھی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ان کے گہرے مراسم ہیں زندگی کے مختلف جو سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں