ملک کی سب سے پرانی موٹروے بھی محفوظ نہ رہی، ریسٹ ایریا میں ڈکیتی کا واقعہ-مینیجر قتل

موٹروے بھی محفوظ نہ رہی، ریسٹ ایریا میں ڈکیتی کا واقعہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے اہم اور مصروف ترین لاہور اسلام آباد موٹروے پر ڈکیٹی اور قتل کا تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈکیٹی اور قتل کا واقعہ سکھیکی میں واقع موٹروے ریسٹ ایریا میں پیش آیا۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 3 ڈاکو ریسٹ ایریا میں واقع دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔
ڈاکووں نے بربریت کی انتہاء کرتے ہوئے دکان کے مینیجر کو بھی قتل کر ڈال اور پھر دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہاں واضح رہے کہ لاہور اسلام آباد ملک کی سب سے پرانی اور محفوظ ترین موٹروے قرار دی جاتی ہے۔ موٹروے پر جگہ جگہ سیکورٹی کیمرے انسٹال ہیں، تاہم اس کے باوجود ڈاکو مصروف ریسٹ ایریا میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-05-20/news-2808429.html