وفاقی وزیر فواد چوہدری سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

وفاقی وزیر فواد چوہدری ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کی زد میں ہیں جب سے انہوں نے یہ بیان دیا ہے کہ مستقبل کے فیصلے نوجوانوں نے کرنے ہیں ملاوٗں نے نہیں اور جب سے انہوں نے رمضان اور عید کا چاند دیکھنے کے لئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے تب سے ان کے خلاف تنقید کا ایک طوفان برپا ہے اور الیکشن سے پہلے ان کی وہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے جس میں انہیں دعائے قنوت اور درود شریف سنانے کے لیے ریٹرننگ افسر نے کہا تو وہ سوری سوری کرتے رہے۔ دوسری طرف بعض سینئر صحافیوں سمیت فواد چوہدری کے دوستوں اور پی ٹی آئی کے عہدے داروں اور رہنماؤں اور کارکنوں نے فواد چوہدری کی حمایت میں تبصرے کرنے شروع کر دیے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان دنوں فواد چودھری کی حمایت اور مخالفت میں زور دار بحث جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں