آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ یکم جون کو متوقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس یکم جون کو ہو گا جس میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امکانات کم ہیں، یو اے ای بیک اپ وینیو ہے۔

بھارتی بورڈ نے اپنا خصوصی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا، آئی سی سی کے اجلاس سے قبل بھارت میں میچز کے انعقاد پر بات ہو گی۔