گورنر سندھ سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی گور نر ہاﺅس میں ملاقات

نیاپاکستان ہاوٗسنگ اسکیم سے متعلق دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی – گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھر ی نے گور نر ہاوٗس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایم ہاوٗسنگ ٹاسک فورس کے سربراہ ضیغم ایم رضوی اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نیاپاکستان ہاوٗسنگ اسکیم سے متعلق اور دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیا پاکستان ہاوٗسنگ اسکیم کے تحت اگلے پانچ سالوں میں ملک بھر میں 5 ملین ہاوٗسنگ یونٹس کی تعمیر کا ہدف پورا کیا جائے گا ، یہ ہاوٗسنگ اسکیم بالخصوص معاشرے کے ان طبقات کے لئے ہوگی جو کم لاگت پر رہائش جیسی سہولیات حاصل کرسکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کم لاگت رہائشی منصوبے بڑے شہروں میں عوام کے لئے رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں، موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ملک سے غربت کا مکمل خاتمہ کیا جائے اس ضمن میںعوام کو سستی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نیا پاکستان ہاوٗسنگ اسکیم کاآغاز کیا جبکہ صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی موجود ہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراءشروع کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں سندھ کے پانچ اضلاع میں یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے7 لاکھ سے زائد کی رقم سے صحت کی سہولیات کسی بھی اسپتال میں حاصل کی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں