مسلم لیگ ن کا ہر ورکر چاہے ملک میں ہو یا ملک سے باہر، وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ہے


جدہ ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ( ن) گلف کے راہنماء مہر عبدالخالق لک نے پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران کارکنان ،کمیونٹی اکابرین اور صحافی حضرات کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں شاندار عشائیہ دیا جس کے مہان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان تھے
پاکستان مسلم لیگ( ن) گلف کے صدر چوہدری احسان الحق باجوہ و ایم این اے چشتیاں نے تمام حاضرین کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ آنے والے دور میں میاں نواز شریف ہی ملک کے وزیر اعظم ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) پہلے سے زیادہ طاقت ور اور متحد ہے۔ اپنے ویڈیو لنک کے ذریعے کیے گئے خطاب میں انہوں نے لیگی کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کی مسلم لیگ (ن) کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا انکی شب و روز کی محنت اور لگن نے نہ صرف سعودی عرب میں پارٹی پوزیشن کومستحکم کیا ہے بلکہ اس مشکل وقت میں کارکنان کو متحد رکھنے میں بھی اہم قردار ادا کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر ورکر چاہے ملک میں ہو یا ملک سے باہر، وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ہے بلکہ میاں نوازشریف کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ ن اور پارٹی قیادت کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور پاکستان کی بہتری اور جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑتے رہیں گے انہوں نے پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پی او ایم ایف کی صحافتی خدمات کی تعریف کی۔دیگر مقررین میں سر پرست اعلی رانا محمد اشرف ، چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم خالد رشید ، حافظ عبدالماجد ، امیرمحمد خان ، محمد عدیل اور ملک عاصم اعوان شامل تھے پی او ایم کی طرف سے چوہدری محمد خالد رفیق اور فہیم گلستان ملک نے بھی خطاب کیا۔ اس پررونق تقریب کی نظامت رانا زوہیب علی خان نے کی جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف عبدالمالک کو حاصل ہوا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مہمان خصوصی اور دیگر حاضرین نے مہر عبدالخالق لک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کمیونٹی کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا