مزید 23 مریض انتقال کر گئے جبکہ 719نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 666 افراد صحتیاب ہوئے

کراچی (17 مئی 2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 23 مریض انتقال کر گئے جبکہ 719نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 666 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے آج بروز پیر وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10198 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 719 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 23 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4824 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 3863530 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 299896 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 666 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 276742 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.3 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 18330 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17523 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 782 مریض مختلف اسپتالوں اور 25 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 740مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 53 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 719 کورونا وائرس کے کیسز میں 374 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 133، ملیر میں 77اور ضلع وسطی میں 68 ، کراچی جنوبی میں 67، کورنگی میں 16 اور ضلع غربی میں 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 157، گھوٹکی میں 29، جیکب آباد میں 29، دادو میں 16، نوابشاہ میں 16، سکھر میں 14، ٹھٹھہ میں 14، ٹنڈو محمد خان میں 8، سجاول میں 7، عمرکوٹ میں 7، نوشہروفیروز میں 5، خیرپور میں 4، کشمور میں 4، لاڑکانہ میں 2، شکارپور میں 2، بدین، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، مٹیاری اور جامشورو میں ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ