عوام کا حق حاکمیت بحال کروائیں گے


شہباز شریف کی پرواز روکنے کے لئے ممولے میدان میں اتارے جا چکے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) شیروں کی جماعت ہے ہم ہر قانونی رکاوٹ کا سامنا کریں گے اور عوام کا حق حاکمیت بحال کروائیں گے. نا اہل حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہوچکی ہیں کسی بھی وقت زمین بوس ہوجائے گی.
یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ.
(سوموار17 مئی 2021) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی نا اہلیت قوم پر عیاں ہوچکی ہے ملک اور قوم تاریخ کے بد ترین عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں. چند افراد کے اقتدار کے لئے ریاست کے تمام اداروں کو بے توقیر کیا جا رہا ہے. شہباز شریف کی پرواز روکنے کے لئے ممولے میدان میں اتارے جا چکے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) شیروں کی جماعت ہے ہم ہر قانونی رکاوٹ کا سامنا کریں گے اور عوام کا حق حاکمیت بحال کروائیں گے. نا اہل حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہوچکی ہیں کسی بھی وقت زمین بوس ہوجائے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومتی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی جماعت نہیں. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے ساتھ اہم پالیسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن(ن) کے نوجوان حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے قائد میاں محمد نواز شریف کے حکم کے منتظر ہیں. سندھ میں محترمہ مریم نواز شریف کی آمد نے صوبے کا سیاسی منظر نامہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں تبدیل کر ڈالا ہے. جب بھی عام انتخابات ہوئے سندھ مسلم لیگ(ن) کی سب سے بڑی پارلیمانی قوت کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوگا. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد نے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کو کراچی سمیت اندرون سندھ کے تعلیمی اداروں پر مزید توجہ دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف(ن) سندھ کی قیادت سندھ کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات ست رابطے بڑھائیں اور عام انتخابات سے پہلے سندھ کے ہر تعلیمی ادارے میں ایم ایس ایف(ن) کے یونٹ قائم کریں. رانا محمد ارشد نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے سے کارکن اور ذمہ داران مزید فعال ہو کر مسلط حکمرانوں کے اقتدار میں دن کم کرنے کا عمل تیز کردیں گے. میاں محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف پاکستان کے بائیس کروڑو عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں قوم بہت جلد پاکستان کو ان تین رہنماؤں کی مشترکہ قیادت میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرتا دیکھے گی. جاری کردہ: میڈیا سیل
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ
رابطہ:0321-9220000